ملک بھر میں عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کے سلسلے میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں شدید بارشوں کے بعد جانوروں کی قربانی اور مختلف علاقوں میں آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔
پہلے روز کی آلائشیں مکمل طور پر نہیں اٹھائی گئیں جس کے باعث بدبو کے بھبکوں نے شہریوں کو مصیبت میں ڈال دیا جبکہ آلائشیں اور صفائی ستھرائی کرنے والا عملہ غائب ہے۔ بارش کے بعد کیچڑ سے نشیبی علاقوں کی حالت اور بھی بدتر ہے۔
ناقص انتظامات کے باعث ہرگلی کوچے میں آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر ہیں جبکہ شہریوں کی جانب سے شکایات کے باوجود عملہ نہیں پہنچ سکا ہے
واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار مظلوم کشمیریوں سے منسوب ہونے کے باعث مذہبی عقیدت اور سادگی سے منائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
