
وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نےکہاہے کہ اگر بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر سے کرفیو فوری ہٹایا جائے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں، پاکستان کے پاس جنگ کا کوئی آپشن نہیں ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارےکوانٹرویودیتے ہوئےوزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاکہناتھا کہ پاکستان کو دو طرفہ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں جبکہ کسی تیسرے فریق کی معاونت یا ثالثی کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔
وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ پاکستان نےمذاکرات سےکبھی انکارنہیں کیالیکن بھارت کی جانب سے مذاکرات کا ماحول دکھائی نہیں دے رہا۔
وزیرخارجہ نےکہاکہ ایسے ماحول میں جہاں کرفیونافذ ہے، لوگ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ مقبوضہ وادی میں ماوں،بہنوں کی عزتیں بھی محفوظ نہیں، لوگ قیدوبندکی صعبتیں برداشت کررہےہیں۔بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیرپرمذاکرات کا کوئی ماحول دکھائی نہیں دے رہا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویوکےدوران وزیرخارجہ کا مزید کہناتھاکہ اگربھارت مسئلہ کشمیر پرمذاکرات کیلئےسنجیدہ ہےتوپہلےکشمیری رہنماؤں کورہاکرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News