Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کی طبیعت نا ساز، طبی سہولتیں جیل میں ہی دینےکاحکم

Now Reading:

نواز شریف کی طبیعت نا ساز، طبی سہولتیں جیل میں ہی دینےکاحکم
میاں محمد نواز شریف کی طبیعت شدید خراب

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے بعد انھیں جیل میں ہی علاج معالجے کی سہو لیات دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت خراب ہو گئی ہے، جس پر ان کا فوری میڈیکل چیک اپ کروایا گیا، حکام کے مطابق اگر ڈاکٹروں نے تجویز کیا تو انھیں پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا جائے گا، تاہم نواز شریف کے آج طبی معائنے سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائے گی۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کوتمام طبی سہولتیں جیل میں ہی دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم جیل میں ہی نوازشریف کاطبی معائنہ کرے گی، ٹیم پہلےبھی نوازشریف کا3شفٹوں میں معائنہ کرتی ہے۔

نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے پر جیل سپرٹنڈنٹ اعجاز اصغر نے کہا نواز شریف کوپی آئی سی اسپتال منتقل کرنےکی اطلاعات غلط ہیں، نواز شریف کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے ، ان کاجیل میں روزڈاکٹروں کی جانب سےطبی معائنہ ہوتا ہے۔

Advertisement

جیل حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق نواز شریف ادویات و خوراک استعمال کر رہے ہیں اور ان کو قانون کے مطابق سہولت دی جارہی ہے، نواز شریف کی طبعیت سےمتعلق رپورٹ روزمحکمہ داخلہ کوارسال کی جاتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش کر تے ہو ئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پارٹی میں تشویش پائی جارہی ہے، سابق وزیر اعظم کو استحقاق کے مطابق طبی سہولیات نہیں مل رہی، سلیکٹڈ وزیر اعظم انتقام کے آگ میں جل رہے ہیں، میاں نواز شریف کے عارضہ قلب کی بیماری سے عدلیہ اور ڈاکٹرز باخوبی آگاہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق عملدرآمد نہیں کر رہی، جیل میں نواز شریف کو مناسب طبی سہولیات نہیں مل رہی، عمران نیازی آپ خود 65 سال سے زائد کے ہیں، آپ آب حیات پی کر نہیں آئے،عمران نیازی جس طریقے سے اقتدار کی کرسی تک پہنچے وہ پوری قوم کو پتہ لگ چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر