
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
CCC on Kashmir situation at GHQ. Forum fully supported Government’s rejection of Indian actions regarding Kashmir. Pakistan never recognised the sham Indian efforts to legalise its occupation of Jammu & Kashmir through article 370 or 35-A decades ago; …(1of2). pic.twitter.com/MlwNJTSDGa
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 6, 2019
کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جائزہ لیااور مسئلہ کشمیر پر بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نےکبھی بھی مقبوضہ کشمیرمیں آرٹیکل 370 یا 35 اےکوقبول نہیں کیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی۔
اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہے اورہم ہرطرح کےحالات کےلیےتیارہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم وطن کےدفاع کے لیے ہرحدتک جائیں گے اورپاک فوج کشمیریوں کا جدوجہد کےاختتام تک ساتھ دےگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی ، بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کردیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News