
فوادچوہدری نے راہول گاندھی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ حقیقت سے قریب تر مؤقف اپنائیں۔
تفصیلات کے مطا بق سما جی تعلقات کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر وفا قی وزیر فواد چو ہدری نے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کے ٹوئٹ پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ آپ کی سیاست کا سب سے بڑا مسئلہ تذبذب ہے، حقیقت سے قریب تر مؤقف اپنائیں، آپ کے پڑدادا بھارتی سیکولرازم اور لبرل سوچ کی نشانی تھے، ان کی طرح ڈٹ کرکھڑے ہوں۔
Biggest problem of your politics is Confusion, take a stance closer to reality, stand tall like your great great grandfather who is a symbol of Indian Secularism and liberal thinking , “ye daaġh daaġh ujālā ye shab-gazīda sahar
vo intizār thā jis kā ye vo sahar to nahīñ”.. https://t.co/ufP518Ep83— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 28, 2019
صرف یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ فواد چوہدری نے ایک شعر بھی لکھا کہ
یہ داغ داغ اجالا، یہ شب گزیدہ سحر، وہ انتظار تھا جس کا، یہ وہ سحر تو نہیں
اس سے قبل را ہو ل گا ندھی نے اپنے ٹو ئٹر پیغام میں کشمیر کی صورتحال پر با ت کر تے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا حکمران جماعت کے ساتھ شدید اختلاف ہے مگر میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، پاکستان کے لیے کوئی گنجائش نہیں کہ وہ اس میں مداخلت کرے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 24 دن سے کرفیو جاری ہے، ذرائع مواصلات پر پابندی ہے تاکہ حقائق دنیا سے پوشیدہ رہیں۔
پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ رہا جس کے باعث مسلمان عید کی نماز اور سنت ابراہیمی علیہ اسلام ادا کرنے سے محروم رہے۔
دوسری جا نب نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت داں ڈاکٹر امرتیا سین کا دو روز قبل کہنا تھا کہ جمہوریت کے بغیرمسئلہ کشمیرکا کوئی حل نہیں کرسکتا، کشمیرکشمیریوں کا ہے اوران کا موقف درست ہے، کشمیری قیادت کو گرفتار، نظربند کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News