Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیری پاکستان کیلئے جی ، مررہےہیں،اگرجنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی

Now Reading:

کشمیری پاکستان کیلئے جی ، مررہےہیں،اگرجنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی
پاکستان ریلوے

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کو پریس کانفرنس میں اس کا ذکر نہیں کرنا چاہیے تھا ، فواد بھائی ہے،کوئی جلے نہ ،فواد چودھری سے بھائی اور دوستوں والا تعلق ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فواد چودھری سے صلح ہو گئی،فواد میرا بھائی ہے ،فواد چودھری کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ عید کے بعد چکوٹھی اور وادی نیلم کا دورہ کروں گا ،جس نے بھی کشمیر پر غاضبانہ قبضہ کرکے شملہ معاہدہ ختم کیا اس کو قیمت چکانا پڑے گی،موجودہ صورتحال میں تمام قوم کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ کشمیری پاکستان کیلئےجی رہےہیں،مررہےہیں ،اگرجنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی ،جب تک میں وزیرہوں سمجھوتہ اورتھرایکسپریس نہیں چلےگی ،ہم نے سوچ سمجھ کرسمجھوتہ ایکسپریس کوبندکیاہے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان مذاکرات کےتمام دروازےبندہوچکے ہیں،ہم نےثابت کرنا ہےکہ کشمیر ہمارے خون کاحصہ ہے ،کشمیریوں نے اپنے خون سے شمع آزادی کو روشن کیا ہے ،مودی آج دنیا میں ہلٹر کی کاپی ہے ،شاید اب ہم پرکشمیر کا قرض اتارنے کا وقت آگیا ہے۔

Advertisement

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ چودھری شوگر مل کا کیس عمران خان کےنہیں پیپلزپارٹی کے دور میں شروع ہوا ۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے حوالہ سے خبریں چل رہی تھیں کہ فواد چودھری اور شیخ رشید احمد میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر