Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرپور آزاد کشمیر، 4.4 شدت کے آفٹر شاکس،46 افراد مزید زخمی

Now Reading:

میرپور آزاد کشمیر، 4.4 شدت کے آفٹر شاکس،46 افراد مزید زخمی
earth Quakes

میرپور آزاد کشمیر ، جہلم اور ملحقہ علاقوں میں 4 اعشاریہ 4 شدت کے آفٹر شاکس محسوس کیے گئےجس سے مزید 46 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 24 ستمبر کو آنے والے شدید زلزلے کے بعد سے علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور آج صبح یہ آفٹر شاکس کئی مرتبہ آئے ہیں تاہم اس بار اس کی شدت پہلے سے زیادہ تھی، جس کے با عث علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھر سے پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم کے قریب موجود فالٹ لائن ہی تھی جبکہ حالیہ آنے والے آفٹر شاک زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 اور اس کی زمین میں گہرائی 12 کلومیٹر تھی،شدید نوعیت کے اس آفٹر شاک زلزلے سے ایک بار پھر زمین کانپ اٹھی اور وہاں پر موجود لوگ کھلے مقامات پر جمع ہوکر کلمہ توحید کا ورد کر نے لگے ۔

حالیہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد میر پور آزاد کشمیر کے مضافاتی علاقوں میں مکانات گرنے کے واقعات بھی سامنے آئےہیں جبکہ زخمیوں میں زیادہ تر تعداد خواتین کی ہے، جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل 24ستمبرکے دن آنے والے ہولناک زلزلے کے باعث زخمی ہونیوالے 2 مزید افراد دم توڑگئے ہیں جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 39 اور زخمیوں کی تعداد 614 تک جا پہنچی ہے ۔

Advertisement

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق زلزلے میں 39 افراد جاں بحق جب کہ 646  افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر