Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست منظور

Now Reading:

شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست منظور
Shahid Khaqan Abbasi

In this Monday, July 31, 2017 photo, Pakistan’s premier-designate Shahid Khaqan Abbasi the Parliament house in Islamabad, Pakistan. Pakistan’s lower house of parliament on Tuesday elected Abbasi as the country’s new prime minister, less than a week after the Supreme Court disqualified thrice-elected Nawaz Sharif for concealing assets. (AP Photo/Anjum Naveed)

احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست منظور کرلی ہے ، عدالت کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ جو سہولیات سا بق صدرآصف زرداری کو دی گئیں وہی شاہد خاقان عباسی کو بھی دی جائیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ کی درخواست پر حکم سنایا، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ شاہد خاقان کو گھر کا کھانا، اے سی، ٹی وی، ٹوسٹر اور فریج دیا جائے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ  سابق وزیر اعظم نے مائیکروویو، کمپیوٹر، ٹیب، بیڈ، ٹیبل، مچھر دانی کا بھی مطالبہ کیا ۔

واضح رہے کہ ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات حاصل کرنے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائرکی تھی۔ 

شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں 26 ستمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا، ان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شاہد خاقان عباسی کو 1999 میں ملیر جیل میں قید کے دوران بھی بہتر کلاس دی گئی تھی،اس کے علاوہ وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ شاہد خاقان عباسی سے قریبی عزیزوں کو بھی ملاقات نہیں کرنے دے رہی۔

Advertisement

انہوں نے عدالت کومزید بتایا کہ سابق وزیراعظم کو کچھ صحت کے مسائل بھی لاحق ہیں اس لیے انہیں پرہیزی کھانے کے ساتھ ساتھ ایئر کنڈیشنر، ریفریجریٹر، ٹیلی ویژن، اخبارات، بستر، کتابیں، ٹوسٹر اور اوون کی سہولیات بھی فراہم کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے کاروباری طبقے کو بھتہ خوری کے بڑھتے خطرات؛ ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا بڑا فیصلہ: پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کالعدم قرار
شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات؛ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر