
وزیراعظم کا ہیوسٹن میں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا (اسنا) کنوینشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا خبردار رہے کہ جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی ریاستیں آمنے سامنے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام غیر مسلم اقلیتوں کو ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے جب کہ بھارت میں آج بھی مسلمان اور دیگر اقلیتیں غیر محفوظ اور حقوق سے محروم ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کی حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی پالیسی کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام چار ہفتے سے لاک ڈاون کا شکار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قائد اعظم نے ہندووں کے رویے کے سبب الگ ملک کی جدو جہد کی تھی جب کہ مودی کا بھارت گاندھی اور نہرو کے بھارت کے برعکس ہے، آج بھارت پر ایک انتہاپسندانہ نظریہ قابض ہو گیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ بھارت آزاد کشمیر میں کارروائی کر سکتا ہے لیکن اگر مودی سرکار نے ایسی کوئی حرکت کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے، مقبوضہ وادی میں 26 روز سے کرفیو نافذ ہے، عوام طبی سہولیات سے محروم اور کمیونیکیشن کا نظام معطل ہے، مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو حراست میں لیا گیا ہے اور ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، کیوں ہر مسلمان کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، نائن الیون کے بعد ہر واقعے کو اسلام سے جوڑا گیا، کسی ایک شخص کے عمل کو مذہب سے نہیں جوڑا جا سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News