Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر پر 50 سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے،فردوس عاشق

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر پر 50 سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے،فردوس عاشق
Firdous Ashiq Awan

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنیوا میں مقبوضہ کشمیر پر 50 سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنیوا میں مقبوضہ کشمیر پر 50سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے، بھارت اس اعلامیہ میں انسانیت کے خلاف اپنے جرائم دیکھ سکتا ہے۔ 

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کا مظلوم کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہونا حوصلہ افزا ہے، بھارت سے انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ باعث حوصلہ ہے،جنیوا اعلامیہ وزیراعظم عمران خان کا عالمی ضمیر جگانے کی کاوشوں کی کامیابی اور کشمیر کاز سے پختہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دنیا بھارتی جبر،طاقت کےبہیمانہ استعمال کے خلاف یک زبان ہے، بھارتی غروروتکبر خاک میں مل رہا ہے۔

Advertisement

 واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خور و نوش اور دواؤں کی شدید قلت ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے۔

اس سےقبل وزیر خارجہ شاہ محمود نے تنظیم تعاون اسلامی گروپ کے سفرا سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ بھارت نے اب تک نہتے کشمیریوں کو کرفیو لگا کر محصور کر رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر