
وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کی تقدیرکا فیصلہ وہ لوگ کررہے ہیں جن کا کراچی سے تعلق نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاورمیں یونیورسل سروس فنڈ(یو ایس ایف) اور نجی موبائل کمپنی کے زہر اہتمام قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں فور جی سروس کے معاہدے کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کی راہ پر گامزن ہیں جبکہ وزیرستان میں ترقی کی راہ ہموار ہورہی ہے جبکہ ترقی ک کا اہم سنگ میل کو عبور کر رہے ہیں۔
آج جنوبی وزیرستان میں نئے براڈ بینڈ کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد دنیا کو یہ اہم پیغام دینا ہے کہ وزیرستان میں جدید سہولیات کی فراہمی سے تقسیم ختم ہوگئی ہے ۔
جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں جب سے پیپلزپارٹی نے حکومت شروع کی ہے اس وقت سے صوبے اور شہر کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔
آرٹیکل کے 149 حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ آئین میں جتنے بھی آرٹیکل ہیں استعمال کرنے کے لئے ہیں سندھ میں ایسا بلدیاتی نظام ہے جوآئین سے براہ راست متصادم ہے۔
شہر قائد کے حوالے سے خالد محمود کا کہنا تھا کہ کراچی کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے، جبکہ یہاں وسائل پر قبضہ کیا گیا ہے میئر کے پاس کچرا اٹھانے کا اختیار نہیں ہے۔
جوشہر پاکستان کے بجٹ کا 65 فیصد حصہ دیتا ہے تو اسکے پاس وسائل کی کمی نہیں،میئرکے پاس اختیارنہیں،وہ تواختیارات کا ناجائزاستعمال کرکے کچرا اٹھا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News