Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کشمیریوں سے نظریں موڑ سکتی ہے لیکن پاکستان نہیں،شاہ محمود قریشی

Now Reading:

دنیا کشمیریوں سے نظریں موڑ سکتی ہے لیکن پاکستان نہیں،شاہ محمود قریشی
Shah mehmood qureshi

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا کشمیریوں سے نظریں موڑ سکتی ہے لیکن پاکستان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کشمیریوں سے نظریں موڑ سکتی ہے لیکن پاکستان نہیں، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے، وزیراعظم جنرل اسمبلی میں مظلوموں کا مقدمہ پیش کریں گے، جنیوا میں کسی نے بھی بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہے، کشمیر ایشو کسی زمین کے ٹکڑے کا مسئلہ نہیں ہے، 5 اگست کے اقدامات نے ہماری تشویش میں اضافہ کیا، مقبوضہ کشمیر میں 45 روز سے ذرائع ابلاغ معطل ہیں، فاروق حیدر کی آنکھیں نم تھیں، ان کا درد سمجھ سکتا ہوں، دنیا کشمیر سے نظریں موڑ سکتی ہے مگر پاکستان نہیں، بھارت نے سلامتی کونسل اجلاس روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کیں، روس نے اپنے رویے میں لچک دکھائی۔

شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ کشمیری قوم کے دکھ اور قرب کا احساس ہے، مسئلہ کشمیر دنیا کے افق پر نظر آنا حکومتی کامیابی ہے، وزیراعظم کشمیریوں کے جذبات کو کبھی مجروح نہیں ہونے دیں گے، مسئلہ کشمیر 54 سال بعد سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا، چین کے ذریعے سلامتی کونسل تک رسائی حاصل کی، کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، عالمی تنازع ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا بیان سلامتی کونسل کی ترجمانی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر قوم یکجا ہے، جنیوا میں 58 ممالک نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی، جنیوا میں ایک بھی انسانی حقوق کونسل نے بھارت کی حمایت نہیں کی، مسئلہ فلسطین نے او آئی سی کوجنم دیا، او آئی سی ممالک میں کچھ خلیج دکھائی دے رہی ہے، آج او آئی سی کے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر