Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزادی کیلئے کشمیر کا بچہ بوڑھا دونوں میدان میں ہیں،خورشید شاہ

Now Reading:

آزادی کیلئے کشمیر کا بچہ بوڑھا دونوں میدان میں ہیں،خورشید شاہ
Khursheed Shah media talk

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم سامنے آرہے ہیں۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران  پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم سامنے آرہے ہیں، کشمیر کا بارہ سال کا بچہ بھی میدان میں ہے اور 80سالہ کشمیری بھی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری ستر سال سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔کشمیر آج دنیا کا سب سے بڑا قید خانہ ہے۔

انہوں نے حیرت ظاہر کی کہ کشمیر میں بھارتی درندگی کے باوجود بھی  یو اے ای نے مودی کو ایوارڈ دیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 29ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے۔

Advertisement

آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر قید خانے میں تبدیل ہوچکا ہے۔وادی بھر میں  موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

مقبوضہ وادی میں مکمل لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ کٹا ہوا ہے، کرفیو اور پابندیوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں میں کشمیریوں کی مزاحمت میں کمی نہ آئی۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

بھارتی اداروں کی جانب سے 35ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین کی جارہی ہے۔

گذشتہ ماہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل کو ختم کردیا تھا۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ رہا جس کے باعث مسلمان عید کی نماز اور سنت ابراہیمی علیہ اسلام ادا کرنے سے محروم رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
اقتصادی جائزہ مذاکرات ، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل ، آئی ایم ایف مشن نے وضاحت طلب کر لی
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر