وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کےموقع پر چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ دیگر چینی شخصیات بھی شامل تھیں، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تجارت سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے،چینی وزیرخارجہ نے بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کی۔
وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کی حمایت کرنے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کی، چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید وسعت کے عزم کا اعادہ بھی کیا، پاک چین اکنامک کوریڈور، گوادر بندرگاہ سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور خطے میں کشیدگی سے متعلق مودی حکومت کے منفی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ چینی وزیرخارجہ نے اس کے بعدصدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین تعاون میں اضافے اور خطے کی پیچیدہ صورتحال میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
