Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، وزیراعظم کل مظفرآباد میں جلسہ کریں گے

Now Reading:

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، وزیراعظم کل مظفرآباد میں جلسہ کریں گے
Imran-Khan

وزیراعظم پا کستان کل مظفر آباد میں بڑے جلسے سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ دن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ میں 13 ستمبرکو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے جا رہا ہوں جس میں دنیا کوبتاوَں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ میں کشمیریوں کویقین دلاتا ہوں پاکستان ان کےساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی مظفرآباد جا کر جلسے میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شاہد آفریدی

Advertisement

ان کے علا وہ شوبز فنکاروں میں سے مایا علی، ہمایوں سعید اور ساحر علی بگا نے بھی جلسے میں شرکت کر نے کا اعلان کیا ہے۔

مایا علی

Advertisement

اداکارہ مایا علی نے کہا کہ ’آئیے اس جمعے کو اپنے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں اور اپنے کشمیریوں بھائی بہنوں کے لیے یکجہتی کا اظہار کریں۔

 

Advertisement

ساحر علی بگا 

موسیقار اور گلوکار ساحر علی بگا نے کہا کہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے میں وزیراعظم کا ساتھ دیں۔

Advertisement

واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی تھی جس کے تحت انسانی حقوق کونسل نے بھارت سے پانچ مطالبات پورے کرنے کا کہا ہے۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ 58 ممالک نے کونسل کے اس بیان کی حمایت کی ہے،کونسل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں سے آزادی نہ چھینی جائے اور گرفتار رہنماؤں کو بھی رہا کیا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے میڈیا کے نما ئندوں سے بات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے اور کشمیریوں کے لئے بہت اہم اور منفرد دن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج جو سب بڑی اور اہم کامیابی ہمیں ملی وہ یہ ہے کہ 58 ممالک نے پاکستان کی حمایت میں اپنا مشترکہ بیان جاری کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر