
وفاقی وزیر سید علی زیدی کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ہوئی ہے ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری اُمور کے وزیر سید علی حیدر زیدی نےنیول ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران میری ٹائم اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
https://twitter.com/dgprPaknavy/status/1172439914496974848
نیول چیف نے ملک میں موجود میری ٹائم پوٹینشل پرروشنی ڈالی اور وزیرِ بحری اُمور کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سیکیورٹی سے متعلق پاک بحریہ کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔
وزیرِ بحری اُمورنے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور عالمی بحری امن میں پاک بحریہ کے کردارکو سراہا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد بحری اُمور کے وزیر سید علی حیدر زیدی کی نیول چیف سے دوسری ملاقات ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News