Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلس ویلزکاوزیراعظم عمران خان کےبیان کاخیر مقدم

Now Reading:

ایلس ویلزکاوزیراعظم عمران خان کےبیان کاخیر مقدم
Allice Wells

امریکا کی جانب سےمقبوضہ کشمیر کے حوالے سےوزیر اعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلزنےبیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں تشددسےمتعلق وزیراعظم عمران خان کاواضح اوراہم بیان قابل تعریف ہے۔

امریکی معاون وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کایہ بیان اہم ہےکہ پاکستان سےشدت پسندکشمیرمیں انتشارپھیلاسکتےہیں۔

ایلس ویلزکاکہناتھا کہ عمران خان کابیان اہم ہےکہ یہ شدت پسندکشمیریوں اورپاکستان دونوں کےدشمن ہیں۔

امریکی معاون وزیرخارجہ کامزید کہنا تھاکہ پاکستان کا تمام دہشت گردگروہوں سےنمٹنےکاعزم علاقائی استحکام کیلیےاہم ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نےبیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بھی مقبوضہ کشمیر جاکر کارروائیاں نہ کرے، ایسا کرنے والا پاکستان اورکشمیر دونوں کا دشمن کہلائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مظفرآباد میں وزیراعظم نےریلی سے خطاب کرتے ہوئےسخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کشمیر میں جو کچھ کر رہا ہے اس سے بھارت میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ جس طرح انھوں نے کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے، اسی طرح اب مسلمانوں کے لیے بھی بھارت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کاکہناتھا کہ مودی لوگوں کو انتہاپسندی کی جانب دھکیل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بطور سفیر کشمیر دنیا بھر میں جائیں گے اور کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے،کشمیر کا سفیر بننے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ میں ایک پاکستانی، ایک مسلمان اور ایک انسان ہوں، کشمیر کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے، ہمارے کشمیری، بھائی، بہنیں اور بچے جیل میں قید ہیں۔’

وزیراعظم  کاکہناتھا کہ  وہ خاص طور پر مودی کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ایک بزدل انسان صرف ایسا ظلم کرتا ہے جو آج کشمیریوں پر بھارت کی فوج کر رہی ہے، مودی جس میں انسانیت ہوتی ہے وہ کبھی ایسا نہیں کر سکتا، بہادر انسان کبھی بھی عورتوں اور بچوں پر ظلم نہیں کرتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مودی جتنا مرضی ظلم کرلے کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ کشمیر کے عوام اس کے ساتھ نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر