
وزیر اعظم عمران خان کا این ڈی ایم اے کے چیئرمین جنرل محمد افضل سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لفٹیننٹ جنرل محمد افضل نےٹیلی فون پر وزیراعظم کو زلزلہ میں ہونے والی نقصانات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے چیرمین این ڈی ایم اے کو تمام تر وسائلِ کو بروئے کار لاتے ہوئے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد و بحالی کے احکامات جاری کیے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا یہ بھی کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مد نظر زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے خاندان کو پانچ لاکھ امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس سال 8 اکتوبر کو نیشنل ریزیلینس ڈے زلزلہ متاثرین کے ساتھ میرپور میں منانے کے اعلان کیا جبکہ زلزلہ کے باعث ہونیوالے زخمیوں اور املاک کے نقصانات کا درست تخمینہ لگا کرامدادی پیکیج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ 24 ستمبر کو آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آنے والے خطرناک زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 39 ہو گئی ہے جبکہ آج 4.4 شدید کے آفٹر شا کس بھی آئے ہیں جن کے با عث زخمیو ں کی تعداد میں بھی مزید اضا فہ ہو گیا ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز جہلم سے 5 کلومیٹر شمال کی طرف تھا اور گہرائی زیرزمین 10 کلومیٹر تھی۔
امریکا کے دورے پر گئے ہو ئے وزیراعظم عمران خان نے بھی زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقے میں امدادی کا مو ں کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ہرقسم می معاونت کی فوری فراہمی کی ہدایت بھی کی تھی۔
شدید نو عیت کے زلزلے کے بعد میر پور آزاد کشمیر، جاتلاں اور گرد و نواح میں مواصلاتی نظام بھی منقطع ہو چکا ہے، زلزلے کے باعث گھرو ں کے علا وہ ایک نجی اسپتال کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے تاہم زندگی معمو ل پر لا نے کےلئے امدادی سر گر میا ں جا ری وساری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News