
چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےاہم مشاورتی اجلاس 18 ستمبر کوطلب کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کےسینئرقائدین کااجلاس بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت بروزبدھ تین بجے زرادری ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کاکہناہےکہ اجلاس میں دسمبر تک عمران خان حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ لائن پر مشاورت کی جائے گی۔
ترجمان نے کہاکہ پارٹی کی سینئرقیادت دسمبرکے بعد حکومت کے خاتمے کی تحریک پرمشاورت کرےگی۔ اجلاس میں چیئرمن پی پی پی کی رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ملک گیر دورے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
ترجمان بلاول بھٹو زرداری کامزید کہناتھاکہ پیپلزپارٹی ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل طے کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News