جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء مولانا محمد حنیف کے قتل کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، ہڑتال کے موقع پر دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنماء مولانا محمد حنیف کے قتل کے خلاف جے یو آئی نے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔
اس موقع پر بیشتر دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، جبکہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معمول سے کم ہے۔
چمن دھماکے کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، مختلف شاہراہوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں، چیکنگ اور گشت جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چمن میں موٹر سائیکل بم دھماکے کے نتیجے میں جے یوآئی ف کے رہنماء مولانا محمد حنیف سمیت3 افرادشہید اور 17 زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
