وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دورۃ امریکہ میں وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی طے ہے جبکہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے دو ملاقاتیں ہوں گی جبکہ ملاقات میں کشمیر کے مسئلے پر بھی بات چیت کی جائیگی۔
وزیراعظم عمران خان 21 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے، جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم اہم ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان نے دورہ امریکہ کیا تھا جس میں حال میں ہونے والا دورۃ امریکہ 3 روز کی مدت کا تھا جس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو ایک بار پھر امریکہ دورے کے لئے روانہ ہوئے تھے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے 21 جولائی کو تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوئے تھے جہاں 22 جولائی کو ان کی ملاقات صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوئی تھی۔
وزیر اعظم عمران خان کی امریکہ دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور دیگر ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی سے بھی ملاقاتیں ہوئی تھیں جبکہ امریکی ٹی وی کی جانب سے انٹرویو بھی دیا گیا تھا اور امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے بھی خطاب کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
