
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری کیخلاف نااہلی کیس باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے وفاقی وزیر اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا ہے کہ کیوں عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کرنی چاہیے ؟ مطمئن کریں ، اس پر وکیل نے کہا کہ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن سے اثاثے چھپائے، جہلم کی زمین کو الیکشن کمیشن گوشواروں میں ظاہر کرنے سے چھپایا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی معاملات سیاسی فورمز پر حل ہونے چاہیں ۔
وکیل درخواست گزارنے کہا کہ فواد چودھری صادق اور امین نہیں رہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کون سا انسان صادق اور امین ہوگا ؟
وکیل نے کہا کہ نواز شریف، جہانگیر ترین کیس موجود ہیں جن میں نااہلی ہوئی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ آصف کو نا اہل کیا، سپریم کورٹ نے بحال کر دیا، مثال سامنے ہے، عدلیہ کو بطور ادارہ سیاسی معاملات میں پڑنا ٹھیک نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News