
آئی پی پی نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کردیا
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں مسئلہ کشمیر سر فہرست ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلا عات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا میں مسئلہ کشمیر سر فہرست ہے، وزیراعظم سفارتی میدان میں بھارتی وزیراعظم کا اصل چہرہ بے نقاب کر رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس دنیا بھر سے آئی انسانی حقوق کی تنظیموں کا بھی امتحان ہے، مودی نے خطے کے امن کو چیلنج کیا ہے، میڈیا کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان اور کشمیر کا ایک جسم اور روح کا رشتہ ہے، کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے، جنگ کیلئے جوش کیساتھ ساتھ ہوش کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بہت سے چینلجز درپیش ہیں، گھرمیں ہمیں متحد ہونا چاہیئے، سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالنا ہوگا، اس وقت ایجنڈا صرف کشمیر کا ہونا چاہیئے، کچھ لوگ مارچ کی باتیں کر رہےہیں، وہ لوگ اپنے مارچ کو کشمیر مارچ کا نام دیں، ہر جگہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کیلئے تیار ہیں، مسئلہ کشمیر پر پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 50ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان کی امریکا میں ملاقاتیں جاری ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ریڈ کراس کی قیادت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیے سے آگاہ کیا گیا جبکہ عمران خان آج امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News