Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے مثالی طور پرکشمیرکے مسئلے کو اٹھایا،شیخ رشید

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان نے مثالی طور پرکشمیرکے مسئلے کو اٹھایا،شیخ رشید
Shiekh Rasheed

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مثالی طور پرکشمیرکے مسئلے کو اٹھایا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر بھارتی ظلم و ستم کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ظلم و ستم کی تاریخ دہرا کر ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا کشمیریوں کے ساتھ ہے، پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، پاکستان اورکشمیر ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو اپنے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام پر منہ کی کھانا پڑے گی، عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیرپوری دنیامیں اٹھائیں گے، ہم سب پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہیں۔

Advertisement

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، آسام میں 30 لاکھ لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔
مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 28ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس
پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت اداکرےگا، وزیراعظم
شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
بھارتی میڈیا کا فالس فلیگ آپریشنز کا پرانا ہتھکنڈہ ایک بار پھر بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر