Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ہر صورت کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

پاکستان ہر صورت کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے، فردوس عاشق اعوان
firdous ashiq awan

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام پہنچانا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بڑے صنعت کاروں کو ٹیکس معاف کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا.

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے مسئلہ کشمیر پر ہر ہفتے کوئی قدم اٹھایا جائے گا، اوآئی سی،یورپی یونین سے کشمیریوں کے حق میں آواز سامنے آئی ہے. پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت تک ان کے ساتھ کھڑا ہے.

وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے متعلق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کچھ ناقدین مخصوص ایجنڈے کےتحت کام کررہے ہیں، منصوبہ بندی کے تحت حکومتی فیصلوں پر تنقید کے لئے میڈیا کو  استعمال کیا جارہا ہے.

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر بات چیت ہوئی اور دیگر اہم امور زیر بحث آئے.

Advertisement

یاد رہے کہ  وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بڑے صنعت کاروں کو ٹیکس معاف کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا.

وزیراعظم نے جی آئی ڈی سی کی مد میں ٹیکس معاف کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے عمرایوب اور ندیم بابرسے تفصیلات طلب کیں.

وزیراعظم نے اس ضمن میں میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت مانگ لی اور کہا کہ ٹیکس معافی سےمتعلق ابہام کودورکیا جائے، عوام کو واضح اندازمیں بتایا جائے کہ ٹیکس کیوں معاف کیا گیا.

کابینہ کے اجلاس میں بھارت کے لئے فضائی حدود کے استعمال کا معاملہ زیر بحث آیا. ارکان نے کمپنیز کو 208 ارب روپے معاف کرنے پرسوالات اٹھائے، گیس انفراسٹرکچر سرچارج کی مد میں 208 ارب روپے معاف کرنے پربحث ہوئی،حکومتی معاشی ٹیم نے کابینہ ارکان کو معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی.

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سرچارج کے حقائق بتانا ضروری ہیں، قومی خزانے کی حفاظت کی ذمہ داری ہے، کسی کو نوازا نہیں جائے گا.

وفاقی کابینہ نے اسلامی کیلنڈر کا معاملہ وزارت مذہبی امور کو بھجوا دیا، وزارت مذہبی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد رپورٹ پیش کرے گی، کابینہ نے تعلیمی اداروں کے ملازمین کی مستقلی پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

Advertisement

کمیٹی دیگر اداروں میں ڈیلی ویجز ملازمین سے متعلق بھی فیصلہ کرے گی، کابینہ نے کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر