ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نےکہاہےکہ کرتارپورراہداری پرتقریباًپورامعاہدہ طے پاچکاہےاوربھارتی حکام کوآئندہ مذاکرات کیلئےپاکستان مدعوکیاہے۔
لاہورمیں نیوزبریفنگ دیتےہوئےدفترخارجہ کے ترجمان نےکہاکہ بھارت سےکرتارپورراہداری سے متعلق مذاکرات کیےگئے۔ بھارت نے 5 ہزار سکھ یاتریوں کی لسٹ دی ہے،5 ہزارسےزائدسکھ یاتری آنا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔
ڈاکٹرفیصل کاکہناہےکہ ہماری تمام چیزیں مکمل ہیں،بارڈرپار کی ذمہ داری بھارت کی ہے،اس معاملے پر اب مزیدبات چیت کی ضرورت نہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ بھارتی حکام کےڈوزیئر کا جواب دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کرتارپورراہداری سےمتعلق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرتارپورراہداری پرپاکستان کی جانب سےتیاریاں مکمل ہیں، پرامید ہیں معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
ترجمان کاکہناتھاکہ پاکستان کرتار پورراہداری کھولنے کے وعدے پر قائم ہے، بھارت سے مثبت بات چیت کی توقع ہے، پاکستان کی جانب سے کرتار پورراہداری پر تیاریاں مکمل ہیں۔
ڈاکٹر فیصل کاکہناتھاکہ کرتارپورراہداری کھولنےکا فیصلہ سکھ برادری کی خواہش پر کیا گیا، اس سے سکھ برادری کوبہت فائدہ ہوگا ، امید ہےمعاملات کوخوشگواراندازمیں حل کرلیاجائےگا، امیدہےمعاملات کوخوشگواراندازمیں حل کرلیاجائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
