Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت کاانسدادڈینگی کِٹس عوام میں تقسیم کرنےکافیصلہ

Now Reading:

پنجاب حکومت کاانسدادڈینگی کِٹس عوام میں تقسیم کرنےکافیصلہ
عثمان

پنجاب حکومت نےانسداد ڈینگی کِٹس عوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےانسداد ڈینگی کِٹس تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔

 انسدادڈینگی مہم کےتحت پہلےمرحلےمیں راولپنڈی کےریڈزون ایریامیں انسدادڈینگی کِٹس بانٹی جائیں گی تاہم ضرورت پڑنے پران کِٹس کی تقسیم کا دائرہ کاردیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پرسیکریٹری پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ نےانسدادڈینگی کِٹس تیارکرنے کیلئےکام شروع کردیا۔ وزیراعلیٰ نےانسدادڈینگی کِٹس جلدتیار کرکےتقسیم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکاکہناہےکہ ڈینگی سےنمٹنےکیلئےانتظامی وسیاسی ٹیم کومتحرک کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روزراولپنڈی،سرگودھا اور فیصل آباد کے دورے کرکے ڈینگی کی صورتحال کا ازخود جائزہ لیا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈینگی پرقابوپانےکیلئےپنجاب حکومت ہرممکن وسائل فراہم کرےگی، ڈینگی کو مسلسل محنت سے شکست دیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکاکہناہےکہ اسپتالوں میں مریضوں کےعلاج معالجےکیلئےضروری دوائیں موجود ہیں، انسداد ڈینگی مہم میں جہاں کمی یا خامی ہے، اس کوفی الفوردورکرنےکاکہہ چکے ہیں۔میں خود انسداد ڈینگی مہم کو لیڈ کررہا ہوں۔

عثمان بزدار نے مزیدکہا کہ بہترین کارکردگی پر ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔  ڈینگی کے مریضوں کی دن رات خدمت کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کی قدر کرتے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ نےالائیڈ اسپتال میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی کامسئلہ صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے،ڈینگی پرقابوپانےکیلئےکنٹرول روم قائم کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول کرنے کے لیے تمام وسائل لگا دیں گے،تمام ارکان اسمبلی کو کہا ہے کہ ڈینگی کنٹرول میٹنگ میں شرکت کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر