Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ پولیس میں پہلی ہندو خاتون بطوراے ایس آئی بھرتی

Now Reading:

سندھ پولیس میں پہلی ہندو خاتون بطوراے ایس آئی بھرتی
first Hindu woman police officer

سندھ پولیس  میں پہلی ہندو خاتون  بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی  کرلی گئیں۔

29 سالہ پشپا کماری ہندو برادری کے شیڈول کاسٹ طبقے کوہلی برادری سے تعلق رکھتی ہیں۔

پشپا کوہلی کی کامیابی سے متعلق خبر انسانی حقوق کے کارکن کپل دیو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی، جس میں پہلی ہندو خاتون پولیس اہلکار کو مبارکباد دی گئی ہے۔

انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں گریجویشن کیا اور بے نظیر ٹراما سینٹر میں آئی سی یو ٹیکنالوجسٹ فرائض انجام دیتی رہیں۔

اس سے قبل جنوری میں سمن پون بودانی پہلی ہندو خاتون سول، مجسٹریٹ جج تعینات ہوئی تھیں البتہ یہ پہلی بار نہیں تھا کہ ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص جج مقرر ہوا ہو۔

سمن کا آبائی ضلع شہداد کوٹ سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر واقع ایک پسماندہ شہر ہے۔

سُمن بودانی نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم آبائی شہر سے ہی حاصل کی، حیدرآباد سے ایل ایل بی کے بعد انہوں  نے کراچی میں ایک نجی  جامعہ  سے ایل ایل ایم کیا۔

Advertisement

ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پہلے جج جسٹس رانا بھگوان داس تھے، مارچ 2018ء میں کرشنا کماری پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر پہلی ہندو خاتون سینیٹر منتخب ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر