
معاون خصوصی ڈاکٹڑ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج کے کابینہ اجلاس میں میڈیا کے رول اور اہمیت کا جائزہ لیا گیا ہے کیونکہ میڈیا ملک کی فرسٹ لائن آف ڈیفنس ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آج ہونے والے وفاقی کابینہ نے اجلاس نے متعلق بریفنگ دی جس میں انہوں نے بتایا کہ آج وفاقی کابینہ اجلاس میں 19 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوا ہے اور اجلاس میں جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم کے خطاب پر تفصیل سے روشنی بھی ڈالی گئی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے دورہ امریکہ میں سائیڈ لائن ملاقاتوں کے حوالے سے بھی کابینہ کو بتایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں میڈیا کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ میڈیا کے حوالے سے شکایات پر سپیشل میڈیا ٹربیونل قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق میڈیا ٹربیونل 90 دن کے اندر شکایات پر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر صحت نے کابینہ اجلاس میں خواجہ سراوں کے ہیلتھ کارڈ کی بات کی ہے اس کے لئے خواجہ سراوں کا نادرا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے جنہیں ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا جائے گا جبکہ کابینہ میں وزارت اطلاعات کی جانب سے بڑے ہسپتالوں میں ہیلپ ڈیسک بنانے کی تجویز دی گئی ہے اور بڑے ہسپتالوں میں ہیلپ ڈیسک کو پریس کلبز کے ساتھ بھی منسلک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں کشمیریوں کا سفیر ہوں مایوس نہیں ہونے دوں گا۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمارن خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جو کہ اسلام آباد میں گزشتہ 3 گھنٹوں سے جاری تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News