
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا خاتمہ ضروری ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مباحثے سے خطاب کے دوران پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ قراردادوں کو نظرانداز کرنا ادارے کی ساکھ پرسوالیہ نشان ہے۔ بھارتی بربریت قراردادوں پر عمل نہ ہونے کی واضح نشانی ہے۔5اگست سے کشمیر میں ریاستی جبرو بربریت میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو مقبوضہ وادی میں کرفیو ختم کروانے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو رکوانا ہوگا۔ تنازعہ کشمیر بھارت کےظالمانہ قبضے کی نشاندہی کرتا ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں عائد کرفیو اور بلیک آؤٹ کے اندھیرے ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ لوگ گھروں میں محصور ہیں۔دوائیں ناپید ہوچکی ہیں ،جبکہ کئی معصوم بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔
ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل سے بھی بھارت پر کرفیو ہٹانے پر زور دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
انہوں نےکہا کہ بھارت مواصلاتی نظام بحال کرے،کشمیریوں کو ان کے حقوق فراہم کرے۔بھارت حراست میں لئے گئے تمام افراد کو رہا کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل غیر مسلح مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سمیت انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News