رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے کہاہے کہ ناقص پالیسیوں کے سبب ملک معاشی بحران کا شکارہوگیاہے، ہمارا مطالبہ ہے وفاقی حکومت فوری طور پر مستعفی ہواور ملکی میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔
کراچی میں رہنما پیپلزپارٹی رضا ربانی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ کراچی میں آرٹیکل 149کا نفاذغیرقانونی ہےجوصرف ہدایات پر محدود ہے، یہ پہلا قدم ہے کراچی صوبے کو جنم دینے کا۔ کراچی کو صوبہ بنانے کےلیےگول مول طریقے سے پہنچنے کا راستہ آرٹیکل 149 ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی کاکہناتھاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد پارلیمان نے واضع پیغام دیا کہ پاکستان ایک وفاق ہے جس میں اکائیوں کے اپنے حقوق ہیں۔ آرٹیکل 149کےتحت انتظامی امورسنبھالنا خلاف قانون ہےالبتہ وفاق صوبوں کوتجاویز دے سکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی خود مختاری پر کوئی کاری ضرب نہیں لگائی جاسکتی۔
رضاربانی کاکہناتھا کہ کراچی کی عوام سندھ کو تقسیم نہیں ہونےدیں گے، اگرسندھ تقسیم ہوا تو اس کے خطرناک نتائج ہوں گے۔
رضاربانی کاکہناتھا کہ مسئلہ کوڑاکرکٹ کانہیں ہے، ملک کے بدترین معاشی حالات بھی کراچی میں نہیں اسلام آباد سے ڈائریکٹ ہورہے ہیں اس طرح توحکومت مہنگائی،بے روزگاری روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ آئین میں ایسا کچھ نہیں کہ وفاق انتظام سنبھال لے۔آرٹیکل 149 اب صرف ہدایات دینے تک محدود ہےاور اب اس کے زریعے کاروائی ممکن نہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ جو سوچتا ہے کہ آرٹیکل 149 کے تحت ہم سب کچھ سنبھال سکتے ہیں تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ وفاق کایہ تاثر دینا کہ صوبائی ہیڈکوارٹر کوٹیک اوور کرلیں گے یہ ایک غلط عمل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
