
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے جاری ظلم وبربریت کوختم کرناہوگااور اس سلسلے میں سلامتی کونسل کومقبوضہ وادی میں کرفیو ختم کروانے کیلئےاپنا کردارادا کرناہوگا۔
تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کا کہناتھا کہ 5اگست کےغیرقانونی بھاری اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور جبروتشدد نے مزید زور پکڑ لیاہے۔
انہوں نے سلامتی کونسل کی کارکدگی پر ہونے والے مباحثے سے خاطب کرتے ہوئےکہا کہ سلامتی کونسل کا اپنی قراردادوں کونظرانداز کرنا ادارےکی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔
پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر بھارتی جارحیت کے ساتھ ساتھ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ ہونے کی بھی واضح علامت ظاہرہورہاہے۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہناتھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جن میں جبری گرفتارویوں اور نہتے مظاہرین پر پیلٹ گنز کے استعمال کو بھی رکوانا ہوگا۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں عائد کرفیو اور بلیک آؤٹ کے اندھیرے ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ لوگ گھروں میں محصور ہیں۔دوائیں ناپید ہوچکی ہیں ،جبکہ کئی معصوم بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔
ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل سے بھی بھارت پر کرفیو ہٹانے پر زور دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
انہوں نےکہا کہ بھارت مواصلاتی نظام بحال کرے،کشمیریوں کو ان کے حقوق فراہم کرے۔بھارت حراست میں لئے گئے تمام افراد کو رہا کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News