
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیراعظم کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ مودی ہمت ہے تو سری نگر میں خطاب کرکے دیکھاو، انھوں نے کہا کہ نریندر مودی سری نگر میں جاکر کشمیریوں سے خطاب کی جرات نہیں کرسکتا۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد جلسے میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مودی! مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹاؤ اور پھر تماشا دیکھو۔
شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا دیکھ سکتی ہے کہ آج مظفر آباد میں کھلے آسمان تلے ایک جلسہ گاہ میں کشمیریوں سے پاکستان کا وزیرِ اعظم عمران خان مخاطب ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیا آج آزاد کشمیر میں کوئی سیاسی قیدی ہے؟ مودی! تم نے کس قانون کے تحت ہمارے 4 ہزار کشمیریوں کو پابندِ سلاسل کیا ہے۔
وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم سمجھتے ہو کہ تمہارا مؤقف مقبول ہے تو مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ بھارتی فوج کیوں تعینات کی گئی ہے۔
جلسے سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت دعویٰ کرتا ہے کہ اس کے ملک میں مذہبی آزادی ہے ، کیا دنیانے نہیں دیکھا مقبوضہ کشمیر میں محرم کا جلوس نہیں نکلا، مقبوضہ کشمیر کے لوگ مودی کےہم آہنگ ہیں تودنیا جاننا چاہتی ہے ، کیا دنیا نے نہیں دیکھا لوگ عید اور جمعہ کی نماز نہیں پڑھ سکے۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آزاد کشمیر کا مؤقف لیکر اقوام متحدہ جائیں گے ، عمران خان اقوام متحدہ میں آپ کا مؤقف پیش کریں گے، انشااللہ فتح آپ کی ہوگی۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے لیے پاکستانی حکومت کے اقدامات پر مشکور ہیں،مودی ہو یا کوئی اور کشمیریوں کا عزم توڑا نہ جاسکتا۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے متعلق مظفرآباد جلسے میں نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس میں انسانیت ہوتی ہے وہ کبھی عورتوں اور بچوں پر ظلم نہیں کر سکتا لیکن مودی کبھی اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 40 روز سے کشمیری کرفیو میں پھنسے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جب دنیا میں کشمیر کا سفیر بننے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ میں ایک پاکستانی، ایک مسلمان اور ایک انسان ہوں اور کشمیر کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے،ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر جاؤں گا اور دنیا کو کشمیر کا مسئلہ بتاؤں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News