Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کاسعودی ولی عہدکوٹیلیفون، تیل تنصیلات پرحملےکی مذمت

Now Reading:

وزیراعظم کاسعودی ولی عہدکوٹیلیفون، تیل تنصیلات پرحملےکی مذمت
ik calls saudi prince

اعظم عمران خان کی جانب سے سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فونک رابطہ کیاگیاہے۔ وزیراعظم نے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی خبررساں ادرارے کے مطابق دونوں مملاک کے رہنماوں کے درمیان ٹیلی فون پر دوطرفہ علاقائی امور اورسعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پرسعودی عرب سے یکجہتی کااظہار کرتےہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑاہے، سعدوی عرب کے امن اور معیشت کونشانہ بنانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دہشت گردانہ حملوں کو سعودی عرب اور عالمی معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد کا کہناتھا کہ سعودی عرب تخریب کارانہ حملوں کامقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتاہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ دو روز قبل سعودی آئل کمپنی آرامکوپر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل سپلائی کی کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر