Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں، سردارعثمان بزدار

Now Reading:

مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں، سردارعثمان بزدار
صوبائی کابینہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی اشیا کے ٹرک بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے، عثمان بزدار نے پی ڈی ایم اے کو امدادی اشیا کے ٹرک آج ہی زلزلہ متا ثرہ علا قوں میں روانہ کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے، میرپور جا کر زخمی افراد کی عیادت اور ہمدردی کا اظہار کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ 24 ستمبر کو آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آنے والے خطرناک زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 39 ہو گئی ہے جبکہ آج 4.4 شدید کے آفٹر شا کس بھی آئے ہیں جن کے با عث زخمیو ں کی تعداد میں بھی مزید اضا فہ ہو گیا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز جہلم سے 5 کلومیٹر شمال کی طرف تھا اور گہرائی زیرزمین 10 کلومیٹر تھی۔

Advertisement

امریکا کے دورے پر گئے ہو ئے وزیراعظم عمران خان نے بھی زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقے میں امدادی کا مو ں کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ہرقسم می معاونت کی فوری فراہمی کی ہدایت بھی کی تھی۔ 

شدید نو عیت کے زلزلے کے بعد میر پور آزاد کشمیر، جاتلاں اور گرد و نواح میں مواصلاتی نظام بھی منقطع ہو چکا ہے، زلزلے کے باعث گھرو ں کے علا وہ ایک نجی اسپتال کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے تاہم زندگی معمو ل پر لا نے کےلئے امدادی سر گر میا ں جا ری وساری ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر