
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کہ پاکستان اپنے تمام پڑوسی ملکوں سے امن چاہتا ہے اور حکومت کی تمام پالیسیوں میں پاک فوج ساتھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں وزیراعظم عمران خان نے فاران ریلیشن کانسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان سے متعلق اظہار خیال کرنے کا موقع دینے پر مشکور ہوں۔
خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام نے اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیےہیں اور اقلیتوں کو پاکستان میں برابر کے حق حاصل ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کی میز پر بیٹھے تو بھارت نہیں آتا، امریکی صدر ٹرمپ سے بھارت کے معاملے پر بات کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مودی کو کشمیر سے کرفیو اٹھانے کا کہے، بھارت نےمقبوصہ کشمیر میں کرفیولگا کر 80لاکھ کشمیریوں کو گھروں میں نظر بند کررکھا ہے۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کے الزام پر اس سے ثبوت مانگے تو بھارت نے ثبوت دینے کے بجائے پاکستان پر بمباری کردی۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت میں انتخابی مہم پاکستان مخالفت کو بنیاد بنا کر چلائی گئی اور ہمیں اندازہ ہے کہ بھارت ہمیں ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی سازش کر رہاہے۔
نیویارک میں کونسل فار فارن ریلیشنز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 200 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا،میرا منشور قانون کی حکمرانی اور کمزوروں کی مدد کرنا ہے۔
عمران خان نے خطاب میں یہ بھی کہا کہ امریکی صدر کو ملاقات میں بتاوں گا کہ جنگ افغان مسئلے کا حل نہیں اور افغان صدر اشرف غنی کو بھی دورہ پاکستان کیلیے مدعوکیا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈیورنڈ لائن برٹش حکام نے بنائی تھی، اب ہم پاک افغان بارڈر کی طرف باڑ ھ لگا رہے ہیں، افغان شہریوں کو 40 سال سے مشکلات کا سامنا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ افغانستان کا معاملہ بہت مشکل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News