
عالمی انڈیکس نے دُنیا کے متاثر کن اور قابلِ تعریف مردوں کی رینکینگ جاری کی ہے جس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی انڈیکس کی جانب سے دُنیا کے قابلِ تعریف مردوں اور خواتین کی فہرستیں جاری کی گئی، اِس فہرست میں پاکستان کی دو قابلِ ذکر شخصیات نے ایک بار پھر جگہ بنانے میں کا میابی حا صل کی ہے، وزیراعظم عمران خان اور دُنیا کی سب سے کم عُمر نوبل انعام ملالہ یوسف زئی شامل ہیں۔
https://twitter.com/theworldindex/status/1174938941448785920
عالمی انڈیکس رینکنگ کے مطابق دُنیا کے قابلِ تعریف اور متاثر کن مردوں کی فہرست میں عمران خان کا نام 17ویں نمبر پر جبکہ دُنیا کی متاثر کن خواتین میں ملالہ یو سف زئی کا نام 6 نمبر پر درج ہے۔
https://twitter.com/theworldindex/status/1175056809725505537
عالمی انڈیکس رینکنگ میں دُنیا کے قابلِ تعریف مردوں میں گزشتہ سال کی طرح اِس سال بھی بِل گیٹس کا نام سر فہرست جبکہ دُنیا کی قابلِ تعریف خواتین میں امریکا کی سابق خاتونِ اول اور سابق صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما سر فہرست ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کی عالمی انڈیکس رینکنگ کی فہرست میں وزیراعظم عمران خان کا نام 20 ویں نمبر پر درج تھاجبکہ ملالہ یوسف زئی کا نام 7 ویں نمبر پر درج تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News