Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیرکےحل کاواحدطریقہ تیسرےفریق کی مداخلت ہے،وزیرخارجہ

Now Reading:

مسئلہ کشمیرکےحل کاواحدطریقہ تیسرےفریق کی مداخلت ہے،وزیرخارجہ
shah-mehmood

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہےکہ بھارت اگراپنےموقف میں سچا ہےتو پھربین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کومقبوضہ کشمیرکا دورہ کیوں نہیں کرنےدے رہا -بھارتی اپوزیشن کے وفد کو سری نگر ائیرپورٹ سے واپس کیوں بھجوایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےچوہترویں اجلاس کےموقع پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےصدر جنرل اسمبلی تجانی محمدباندے سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیرخارجہ نے صدرجنرل اسمبلی کا منصب سنبھالنےپر تجانی محمد باندے کومبارک باد بھی پیش کی۔

وزیرخارجہ نے صدرجنرل اسمبلی تجانی محمدباندےسے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ

مسئلہ کشمیر پانچ دہائیوں کے بعد16 اگست کواقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں زیر بحث آیا۔

انہوں نےمقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم پر بات کرتے ہوئے کہاکہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کو 53 روز گزر چکے ہیں،کشمیریوں کواسپتالوں تک رسائی نہیں ہورہی، تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں، ہزاروں لوگوں کوقیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑرہی ہیں۔

Advertisement

 وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نےصدر جنرل اسمبلی کودورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔

قبل ازیں وزیرخارجہ نےامریکی جریدےکوانٹرویودیتے ہوئے بھی مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرتے ہوئےپاک بھارت تعلقات پربات کرتے ہوئےکہا کہ بھارت کے5 اگست کے اقدام کےبعد بھارت سے بات چیت کاوقت گزرچکاہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہناتھا کہ پاکستان بھارت کےساتھ تنازع سے بچنے کے لئے بین الاقوامی ثالثی کا خواہاں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کےآغازمیں بھارت کے ساتھ امن قائم کرنےکےلیےپرعزم تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل ایک سال کوشش کرنے کےبعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بھارت کےساتھ مذاکرات بے معنی ہیں،مسئلہ کشمیرکو حل کرنے کا واحد طریقہ تیسرےفریق کی مداخلت ہے۔

شاہ محمودکامزیدکہناتھا کہ امریکی صدرٹرمپ اورسلامتی کونسل کےمعاملےپراپنا کردار اداکرسکتی ہے۔

 شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت کےیکطرفہ اور غیرقانونی اقدام سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ ہے،دوجوہری ریاستیں آنکھ میں آنکھ ڈال کر کھڑی ہیں جوایک انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔

Advertisement

وزیرخارجہ نےکشمیر میں بھارتی مظالم پر ایک بارپھر بات کرتے ہوئے کہاکہ وادی میں کرفیونافذہے،لوگوں کواسپتالوں تک رسائی حاصل نہیں ہے،بچےاسکول نہیں جاسکتے،تمام کاروباری سرگرمیاں بند ہیں،سرکاری دفاترمیں حاضری کم ہےاورپبلک ٹرانسپورٹ نہیں ہے۔

شاہ محمود کامزیدکہناتھاکہ کشمیرمیں ہزاروں افرادکوگرفتارکیاگیاہے،نوجوان لڑکوں کواٹھایاجارہاہے، انھیں تشددکانشانہ بنایاجارہاہےخواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے،چادراورچاردیواری کےتقدس کوپامال کیاجارہاہے۔

انٹرویو کےدوران شاہ محمودقریشی کامزیدکہناتھا کہ کشمیرمیں مذہبی آزادی پرپابندی عائد ہے،لوگ نماز جمعہ میں نہیں جاسکتے،ہرطرح کی زیادتی ہورہی ہے۔

انہوں نےمزیدکہا کہ مودی نے کشمیر سےمتعلق اپنے یکطرفہ اقدام میں متعدد قوانین کی خلاف ورزی کی جس میں ایک شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

وزیرخارجہ کامزیدکہناتھاکہ بھارتی اقدام کی کسی بھی کشمیری نےحمایت نہیں کی بلکہ

بھارت کےاندر بھی اس اقدام پرتنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر