
با ہمت پاکستانی سیف ﷲ کشمیری نے اکیلے ہی پاکستان کے سیا حتی مقامات کو صاف کرنے کی مہم شروع کی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق یہ 42 سالہ سیف اللہ کشمیری اپنی موٹر سائیکل پر ہر شہر میں مشہور سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں اور وہاں موجود کوڑاکرکٹ کو اٹھا کر صاف کرتے نظر آتے ہیں۔
Appreciation tweet for saifullaah kashmiri pic.twitter.com/cbm6dRUc0O
— Ahmad Huzaifah (@ahmadhuzaifah_) September 10, 2019
خنجراب سے گوادر تک پاکستان کو صاف کرنے کا عزم رکھنے والے سیف اللہ کا اپنے اس صفائی مپم کے با رے میں کہنا ہے کہ 2 سال قبل انہوں نے اس مہم کا آغاز کیاتھا اور آزاد کشمیر کےسیاحتی مقام چھم واٹر فال سے کوڑا کرکٹ صاف کرکے شروعات کی تھی۔
سو شل میڈیا پرایک ویڈیو پیغام میں سیف اللہ کشمیری نے بتایا کہ انھوں نےخنجراب پاس، دیوسائی نیشنل پارک کے علاوہ بابوسر ٹاپ کی بھی صفائی کی اور اس کے ساتھ ساتھ رتی گلی، پیر چناسی، بنجوسہ جھیل، گنگا چوٹی ،پاک افغان بارڈر تورخم اور باب خیبر کی بھی صفائی کر چکے ہیں۔
Meet Saifullah Kashmiri, a 42-year-old motorcyclist, who is determined to clean Pakistan by touring the country from Khunjerab to Gwadar on his bike. This photo was taken after he completed a cleanliness drive at Rattigali Lake. We all can learn a lot from Saifullah! 🧹♻️🚮 pic.twitter.com/81NnwAb2cC
— Islamabad Scene (@IslamabadScene) September 11, 2019
اُن کا اپنی اس صفائی مہم کے با رے میں مزید کہنا ہے کہ جب میں پہاڑوں سے اتر کر میدان میں آیا تو ضلع گجرات کے گاؤں لادیاں سے صفائی مہم کا آغاز کیا۔ وہ گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، مرید کے اور لاہور کی صفائی میں بھی اپنا حصہ ڈال چکے ہیں،مستقبل کے ارادوں کے با رے میں بتا تے ہوئے سیف اللہ نے بتا یا کہ اب وہ اسلام آباد، کراچی، گوادر، کوئٹہ کی صفائی کے علاوہ درخت لگانے کے حوالے سے بھی ایک آگاہی مہم کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سیف اللہ نے کہا کہ عوام کوڑا کرکٹ جگہ پر نہیں ڈالتے بلکہ سیاحتی مقامات پر پھینک کر چلے جا تے ہیں،وہ اپنی آنے والی نسل کو گندا اورکچرے سے بھر پورپاکستان دینے کے بجائے صاف ستھرا اور سر سبزوشاداب پاکستان دینا چا ہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News