Advertisement
Advertisement
Advertisement

طاہر القادری کا سیاست چھوڑنے کا فیصلہ

Now Reading:

طاہر القادری کا سیاست چھوڑنے کا فیصلہ
Tahir ul qadri

سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ نے پارٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ سربراہ عوامی تحریک کاکہناتھاکہ سیاست چھوڑنے کا فیصلہ صحت کی خرابی اور دینی مصروفیات کے باعث کیا۔

طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کی چئیرمین شپ اوراختیارات کورکمیٹی کےسپرد کردی۔

ان کاکہنا تھا کہ میں اپنے تمام تراختیارات سپریم کونسل کو دے رہا ہوں، پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی سرگرمیوں سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

طاہر القادری کا کہناہے کہ موجود نظام میں پارلیمنٹ صرف ایک ڈیبیٹ کلب ہےجبکہ  انتخابی نظام دھاندلی کرپشن زدہ ہے، پارلیمنٹ کا فوکس سیاستدانوں کے مفادات کا تحفظ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  سانحہ ماڈل ٹاون وہیں کھڑا ہے جہاں آج سے 5 سال قبل کھڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی قانونی جنگ کے لیےتاحال کھڑاہوں۔ سانحہ ماڈل ٹاون کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیسز چل رہے ہیں۔پاکستانی کے سب سے اعلیٰ درجے کے وکلاء ہمارے وکیل ہیں۔

طاہرالقادری کاکہناتھاکہ جب شہبازشریف،نوازشریف کےبیان ریکارڈہوئےتوہائیکورٹ سےجےآئی ٹی منسوخ کروادی گئی۔ جب سپریم کورٹ گئےتوعدالت نے کہا کہ آپ کاکیس ہائیکورٹ میں چل رہاہے،احتجاج نہیں کرسکتے،ہمارے لیےاحتجاج پرپابندی ہےمگر قانونی جنگ جاری ہے۔

 طاہرالقادری کا کہناتھاکہ ریٹائرمنٹ کااعلان کسی مایوسی کی وجہ سے نہیں کیا نہ کبھی مایوس ہوا اورنہ ہوں گابلکہ عوامی تحریک کی سرپرستی سےریٹائرمنٹ کااعلان کیاہے، سانحہ ماڈل ٹاون کے انصاف کےحصول سے نہیں۔

طاہرالقادری کاکہناتھاکہ اب قاتل اقتدار میں نہیں رہے اور وہ اقتدار میں ہیں کہ جوانتقام لیناچاہتے ہیں اوروہ انتقام لیں گے۔امید کرتاہوں سانحہ ماڈل ٹاون کے مظلومین کو کبھی تو انصاف ملے گا،ہماری آخری سانس تک انصاف کےحصول کے لیے جنگ جاری رہےگی۔

طاہرالقادری نےاعلان کرتے ہوئےکہاکہ تحریک منہاج القران کی سربراہی سےمستعفی نہیں ہوا۔ آئندہ ملک میں سزانظر نہیں آرہی،ڈیل کی صورتحال نظر آرہی ہے،جیلوں میں قید سابق حکمران سزانہیں ڈیل بھگت رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ سابق حکمران جیلوں میں قیدہیں وہ قتل نہیں بلکہ کسی اور کیس میں ہیں،ملک میں نظام نہیں بدلا،اصل دشمن یہ نظام ہے جو امیر،غریب کو برابر نہیں ہونے دے رہا۔

 طاہر القادری نےمزید کہاکہ حکومتیں بدلنے سے کچھ نہیں ہورہا،عوامی شعوربدلنےپرتبدیل ہوگا۔

کشمیر کی صورتحال پرطاہرالقادری نےکہا کہ نہتے کشمیریوں کاخون بہتےہوئےایک ماہ سےزیادہ کاعرصہ ہوگیا ہے۔ عالمی دنیا نےاس کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔مجھے لگتا ہے ساری دنیا مسئلہ کشمیر پر ان بورڈ ہیں۔

طاہرالقادری نےسایست سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے یہ فیصلہ خاصی غوروفکر کے بعدکیا۔

انہوں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ صرف سیاست سے دستبردار ہورہے جبکہ  فکری،علمی، دینی، سیاسی رہنمائی کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر