Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج کی جانب سےبھارتی آرمی چیف کاالزام مسترد

Now Reading:

پاک فوج کی جانب سےبھارتی آرمی چیف کاالزام مسترد
ڈی جی

پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفور نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال کوکنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج بھارتی فوج کاالزام مستردکرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کابیان ان کی ناکامی کی عکاسی ہے۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھاکہ بھارت دنیا کی توجہ کشمیرکی جدوجہدآزادی سےہٹاناچاہتاہے،بھارتی فوجی کمانڈرز کاآزاد کشمیر سے متعلق بیان ان کی پریشانی کا واضح ثبوت ہے۔

واضح رہےکہ بھارتی آرمی چیف جنرل بیپن راوت نےگزشتہ روزبیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دہشت گردوں کوہمارے علاقے میں دھکیلنے کے لئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

بھارتی آرمی چیف کی پاکستان  کیخلاف گیدڑ بھپکیوں میں کہا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے کس طرح نمٹنا ہے ،ہماری فوج جانتی ہے کہ خود کو کس طرح پوزیشن میں رکھنا ہے اور کارروائی کرنا ہے۔

 بھارتی آرمی چیف نے جھوٹ کا پلندا پاکستان کے سر ڈالنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے مزید کہا کہ  ہم چوکنا ہیں اور یقینی بنائیں گے کہ زیادہ سے زیادہ دراندازی کی کوششیں ناکام بنادیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں وادی کشمیر میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مابین مواصلات کی خرابی ہو رہی ہے لیکن لوگوں کے مابین کوئی مواصلاتی خرابی نہیں ہے۔

Advertisement

بھارتی آرمی چیف نے کہاکہ  مجھے لگتا ہے کہ اسلام کی تشریح کچھ ایسے عناصر کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر خلل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ ضروری ہے کہ ہمارے پاس مبلغین ہوں جو اسلام کے صحیح معنی بیان پیش کریں ۔

 بھارتی آرمی چیف کا کہناہے کہ بالاکوٹ کو حال ہی میں پاکستان نے دوبارہ فعال کیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ بالاکوٹ شدیدمتاثر ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
کراچی کے کاروباری طبقے کو بھتہ خوری کے بڑھتے خطرات؛ ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر