Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوڈیشل ٹریننگ ججز کی قابلیت کیلئے لازمی جز ہیں، جسٹس سید منصور

Now Reading:

جوڈیشل ٹریننگ ججز کی قابلیت کیلئے لازمی جز ہیں، جسٹس سید منصور
Judicial Commision meeting

جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ معیاری عدالتی نظام کیلئے جوڈیشل ٹریننگ ججز کی قابلیت کیلئے لازمی جز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹائون جنوبی افریقہ میں ججز کی ٹریننگ کے موضع پر عالمی جوڈیشل کانفرنس میں میں دنیا بهر سے ہائیکورٹس، سپریم کورٹس کے ججز شریک ہوئے۔

کانفرنس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سید منصور علی شاہ جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے بھی شرکت کی۔

عالمی جوڈیشل کانفرنس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے ججز ٹریننگ پر پریزینٹیشن دیکر پاکستان کی نمائندگی کی۔

جسٹس سید منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ اعلی معیار کے عدالتی فیصلوں کیلئے ججز کی قلیل اور طویل المدتی ٹریننگ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے اور قابل ججز کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ صرف اور صرف قانون پر فوکس کریں۔

Advertisement

جسٹس سید منصور علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جوڈیشل ٹریننگ ججز کو باہمی تجربہ اور وسیع سوچ دیتی ہے، ہمیں ججز کو بحث و مباحثہ کا ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے ججز کی قابلیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

جسٹس سید منصور علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی نظام میں ایسی نرسریاں ہونی چاہیئں جو قابل ججز کو تیار کریں،عدالتی اصلاحات کیلئے ججز ٹریننگ کیلئے اکیڈمیز ہونا بہت ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا تاھ جس میں لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل جج بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مستقل کیے جانے والے ججوں میں جسٹس انوار الحق پنوں،جسٹس فاروق حیدر ، جسٹس محمد وحید خان ، جسٹس احمد رضا اور جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس  عاصم حفیظ شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر