Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی برادری کشمیرپرپاکستان کےموقف سےمتفق نظرآرہی ہے،دفترخارجہ

Now Reading:

عالمی برادری کشمیرپرپاکستان کےموقف سےمتفق نظرآرہی ہے،دفترخارجہ
DR.Faisal

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض افواج نےسرچ اور کریک ڈاؤن میں مزید 3کشمیری شہید کر دئیے۔

اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ نےصحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں زرائع مواصلات بالکل بندہیں اورحالیہ بھارتی مظالم اپنےچالیسویں روز میں داخل ہوچکےہیں۔

 ترجمان وزیرخارجہ کا کہناتھا کہ سات ستمبرکوبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوطلب کرکےکھوئی رٹی سیکٹر میں ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کیا گیاہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جینوا کےدورے کے بعد واپس پہنچ گئےہیں، وزیرخارجہ نےجنیوامیں انسانی حقوق کونسل کےاجلاس میں شرکت کی اور انسانی حقوق کمیشن کےاجلاس میں بھارتی مظالم کوبےنقاب کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت سےمقبوضہ کشمیرمیں زرائع مواصلات کھولنے،کشمیری قیادت کی رہائی اورکرفیواٹھانےسمیت میڈیااورعالمی برادری کومقبوضہ کشمیرتک رسائی کامطالبہ کرتےہیں۔

Advertisement

ڈاکٹرفیصل کے مطابق وزیرخارجہ نےترکی کے وزیرخارجہ سےبھی رابطہ کیااور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ملائشیا نے بھی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ہےاورمسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان کامزیدکہناتھاکہ کشمیرسے متعلق اسلام آبادمیں سہہ فریقی مذاکرات کا انعقاد کیاگیا جس میں افغانستان اورچین کے وزرائے خارجہ نےشرکت کی جبکہ  4ستمبر کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کوامریکی صدرٹرمپ کی جانب سےافغان مذاکرات کی منسوخی کاعلم ہوا،پاکستان ابھی بھی مسئلہ افغانستان کا حل مذاکرات کےذریعہ دیکھتا ہےکیونکہ افغان مسئلےکےفوجی حل تلاش کرنے کی کوششیں ماضی میں بھی ناکام ہوچکی ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہناتھاکہ افغان مسئلے کا حل صرف بات چیت کےزریعہ ممکن ہے۔

سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کےپاکستان دورے سےمتعلق ترجمان نےاظہارخیال کرتے ہوئےکہاکہ دونوں ممالک نے اپنے دورے میں پاکستان اورمقبوضہ کشمیر سے بھرپور اظہاریکجہتی کیاہے۔جموں و کشمیر کی جدوجہد ایک جہد مسلسل ہے۔

اسرائیل سے متعلق خبروں پردفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں لیا جا رہا۔ہم کسی بھی ایسےاقدام کومسترد کرتے ہیں جوفلسطین میں تناؤکاباعث بنے۔ ہم فلسطین کی 1969سے پہلےوالی سرحدکوہی تسلیم کرتےہیں جس میں بیت المقدس فلسطین کادارالحکومت ہو۔

Advertisement

ترجمان نے مزید کہا کہ کرتارپورراہداری میں20ڈالرزکی فیس گردوارہ دربارصاحب نہیں بلکہ دیگر تعمیراتی سرگرمیوں کے لئے استعمال کی جائے گی جبکہ  بھارت کو پاکستان کی ہوائی راہداری بند کرنے کا فیصلہ سیاسی فیصلہ ہے، پاکستان نے عالمی برادری کو صورتحال سے آگاہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہےاور اس سلسلے میں ہر فورم کو بھارتی غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کاکہناتھاکہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے، عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے۔ کئی فورم پرپاکستان کی سفارت کاری سے یہ مسئلہ نمایاں ہواہے۔

ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق عالمی قوانین کے تحت ملنے چاہئیں،پاکستان ہر سطح کشیریوں کیلئے آواز اٹھاتا رہےگا۔عالمی برادری کشیدگی کم کرکےمسائل کوبات چیت سےحل کرنےکیلئے زوردے رہی ہے جبکہ دوسری جانب  ترکی نے یکطرفہ بھارتی اقدام کی مذمت کرکے اس کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ ملائیشیا کی جانب سے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش کااظہارکرکےبات چیت سےحل پرزوردیاہے۔چین کا موقف واضح کہ وہ کسی یکطرفہ اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔

 ترجمان کا کہناتھاکہ امریکہ طالبان مذاکرات کا رکنے کا پتہ لگا ہے۔ فریقین اس معاملے پرتحمل کا مظاہرہ کریں فریقین واپس مذاکرات کی میزپرآئیں کیونکہ فوجی طاقت سےمسائل حل نہیں ہوسکتےبہتر کہ مذاکرات پر آکردیرپا امن کئے بات چیت کی جائے۔

ترجمان کامزید کہناتھاکہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ میں تسلیم شدہ مسئلہ ہے ،عالمی برادری اس مسئلے کی سنگینی سے آگاہ ہے،پاکستان کو امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی پر کوئی اعتراض نہیں۔ اعتراض بھارت کو ہے، وہ راضی ہوگا تو ثالثی شروع ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان مظفرآباد جارہے ہیں ان کی اہم پالیسی بیان وہاں آئےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر