بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کےحاجی پیرسیکٹر پربلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے33سالہ حوالدار ناصر حسین شہیدہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے حوالدار کاتعلق ضلع ناراووال سے تھا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ حوالدار ناصر حسین16سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
یاد رہے کہ 12 ستمبر کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کےنتیجے میں سپاہی غلام رسول شہید ہوگئےتھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی غلام رسول کا تعلق بہاولنگر سے تھا۔
گزشتہ ماہ 27 اگست کو بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے نکرون سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں بچی سمیت 2 شہری شہید ہوگئے تھے، فائرنگ سے 3 شہری زخمی اور 3 گھر بھی تباہ ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
