Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹررحمان ملک کاقصورمیں3بچوں کی ہلاکت کےواقعےکانوٹس

Now Reading:

سینیٹررحمان ملک کاقصورمیں3بچوں کی ہلاکت کےواقعےکانوٹس
Rehman Malik

چئیرمین قائمہ کمیٹی برائےداخلہ سینیٹر رحمان ملک نےقصور میں تین بچوں کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹررحمان ملک نےقصورمیں تین بچوں کی مبینہ زیادتی اورقتل پر آئی جی پولیس وہوم سیکرٹری سےتین دنوں کےاندررپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق علی حسین، سلمان اورمحمدعمران کواغواء کرکے زیادتی کے بعد قتل کیاگیا۔ سینیٹررحمان نے کہاکہ ضلع قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی و قتل کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے،ملک گھناونئ جرم کےپس پردہ گروپ ومحرکات کو معلوم کرنے کیلئے پولیس غیرمعمولی اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کےمعصوم بچوں کیساتھ زیادتی وقتل کرنے والوں کو سخت سزا دیکر نشان عبرت بنانا ہوگا۔معصوم بچوں کیساتھ زیادتی اورقتل کے مرتکب مجرمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک کاکہناتھاکہ اسطرح کے گھناونے جرائم کےخاتمےکیلئےسخت وموثراقدامات اٹھانے ہونگے۔

Advertisement

واضح رہےکہ قصورکے علاقے چونیاں میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچوں کے واقعہ کی انویسٹی گیشن کے لئے آئی جی پنجاب نے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ جس میں ڈی پی او قصورعبدالغفار ، ایس پی انویسٹی گیشن قصور شہبازالہی، ایس پی قدوس بیگ ، اے ایس پی ننکانہ، سی ٹی ڈی رکن اور اسپیشل برانچ کا ڈی ایس پی شامل ہیں۔

8 سالہ محمد فیضان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق محمد فیضان کوگلا دبا کرقتل کیا گیا جب کہ رپورٹ میں زیادتی کی بھی تصدیق ہوگئی۔

کمیٹی نے جائے وقوعہ وقوعہ پر پہنچ کر مختلف نمونہ جات حاصل کیے جب کہ کمیٹی حراست میں لئے گئے 9 مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ آج کروائے گی۔

قصورمعاملے پرڈی پی او قصورعبدالغفارقیصرانی نے ڈی ایس چونیاں نعیم احمد ورک اورایس ایچ سٹی چونیاں عرفان گل کومعطل کردیا۔

 ڈی پی او قصورکا کہنا تھا کہ غفلت کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے، معصوم بچوں کے اندوہناک قتل میں ملوث ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتارکرلیا جائے گا، پولیس ٹیمیں دن رات محنت کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزقصور کے علاقے چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن میں سے ایک 8 سالہ بچے کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی ہے، جو چونیاں شہرکے رہائشی رمضان کا بیٹا تھا جب کہ 2 بچوں کی لاشیں پرانی ہونے کیوجہ سے ناقابل شناخت ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر