مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت رانا محمد افضل انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا اور چند روز سے علالت کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔
رانا افضل خان ریٹائرڈ آرمی آفیسر تھے اور (ن) لیگ کے گذشتہ دور حکومت میں وہ وزیر مملکت برائے خزانہ رہے۔
مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی رانا محمد افضل کے انتقال کی تصدیق کردی۔
رانا افضل خان 2013ء کے عام انتخابات میں فیصل آباد سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، اس سے قبل 1997 اور 2008 میں وہ فیصل آباد سے ہی ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مسلم لیگی رہنما رانا افضل کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
کا کہنا تھا کہ رانا افضل پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھے اور وہ نواز شریف کے قریبی اور بااعتماد ساتھی تھے۔ شہباز شریف
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ رانا افضل ساری زندگی جمہوریت، آئین، عوامی حقوق اور عوامی خدمت کے لیے جدوجہد میں مصروف رہے، انہوں نے پارٹی کے نظریہ کے ساتھ وفاداری کو بھرپور انداز سے نبھایا۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کا مزید کہان تھا کہ جمہوریت، عوام اور پارٹی کے لیے رانا افضل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ سابق وزیر 22 فروری 1949 کوفیصل آباد میں پیدا ہوئے انہوں نے الیکٹریکل انجیئرنگ کی ڈگری 1971 میں این ای ڈی انجیئرنگ کالج اور یونیورسٹی کراچی سے حاصل کی بعد ازاں بلوچستان یونیورسٹی سے پالیٹیکل سائنس میں ماسٹر کیا۔
انہوں نے کمشن کا امتحان پاس کر کے 1971 سے 1976 تک پاکستان آرمی میں بھی اپنی خدمات انجام دیں اور رانا محمد افضل کو 1988 سے 1991 تک فیصل آباد چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا وائس چیئرمین بننے کا موقع ملا۔
پاناما کیس میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد شاہد خاقان عباسی نے جب وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ اور معاشی امور کی ذمہ داری دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
