وزیراعظم عمران خان کاطیارہ ٹورنٹو میں تکنیکی خرابی کاشکار ہوگیا جس کے باعث نیویارک میں طیارےکی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہورہے تھے۔وزیراعظم آج نیویارک میں ہی قیام کریں گے۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم اپنےوفد سمیت امریکی سیکیورٹی کے ہمراہ ویلٹ ہوٹل پہنچ گئےجہاں ان کی آمد کے بعد ایک بار پھر سیکیورٹی سخت کردی گئی۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ وزیراعظم کے طیارے میں نیوی گیشن سسٹم میں خرابی کے باعث طیارے کی ہنگامی لنڈنگ کرناپڑی۔ وزیراعظم کاطیارہ اس وقت جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر موجود ہے جہاں امریکی ایوی ایشن کا عملہ اس کا نیوی گیشن سسٹم ٹھیک کررہاہے۔
وزیراعظم کےطیارے کانیوی گیشن سسٹم دوران پرواز خرابی کا شکار ہواجس کے بعد بروقت اس کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
امریکی ایوی گیشن عملے کی جانب سے طیارے کاالیکٹرک نیوی گیشن سسٹم ٹھیک کرکے کے اس کو جلد ہی روانہ کرنے کاارادہ ظاہر کیاگیا تھا تاہم سسٹم کی درستگی میں وقت لگنے کےباعث وزیراعظم اپنے وفد اورامریکی سیکیورٹی اسکواڈ کے ہمراہ واپس ہوٹل روانہ ہوگئے۔
معاون خصوصی وزیراعظم نعیم الحق نےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پرپیغام جاری کرتےہوئے کہاہے کہ طیارے کے نیوی گیشن سسٹم میں خرابی کے باعث وزیراعظم آج نیویارک میں ہی قیام کریں گے۔
Due to technical fault in the plane, Prime Minister Imran Khan will be spending the night back at the hotel in New York.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) September 28, 2019
یاد رہے کہ طیارہ سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیراعظم کوبطور خاص فراہم کیاگیا تھا، سعودی ولی عہد کاوزیراعظم سے کہناتھاکہ آپ شاہی مہمان ہیں اسلیے امریکی کمرشل فلائیٹ سے نہیں جاسکتے اوراپنا ذاتی طیارہ وزیراعظم کو فراہم کردیا جس پر وزیراعظم نیویارک پہنچے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
