
گلگت کےعلاقےبابوسرٹاپ کےقریب مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیاہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 26مسافرجاں بحق جبکہ12شدید زخمی ہوگئےہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سےراولپنڈی جانے والی مسافر بس بابوسر ٹاپ کے قریب حادثےکاشکارہوگئی ۔تیز رفتاری کے باعث مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر چٹان سے ٹکرائی گئی .حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، مسافر بس میں کل40 افراد سوار تھے۔
پولیس کےمطابق لاشوں اورزخمیوں کوچلاس اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کا کہناتھا کہ مسافر بس سکردو سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ وزیر اعلیٰ کے حکم پر ریسکیو کا عمل تیز کیا گیا ہے،مسافروں کی اکثریت کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد میں سے زیاد ہ تر کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقوں سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News