Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت خطےکوجنگ کی جانب دھکیل رہاہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

بھارت خطےکوجنگ کی جانب دھکیل رہاہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
DG-ISPR-New

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کےڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورنے کہاہےکہ بھارت خطے کوجنگ کی جانب دھکیل رہاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنےنیوزبریفنگ کے دوران کہاہے کہ بھارت خطے کوجنگ کی جانب دھکیل رہا ہے، بھارت کوسجھ لینا چاہیئے کہ جنگیں صرف ہتھیار اور معیشت سےنہیں لڑی جاتیں۔ جنگیں حب الوطنی اور جذبہ ایمانی سےلڑی جاتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارت کو27فروری یاد رکھناچاہیئے،شاہین تیار بیٹھے ہیں،بھارت کےبھیجے گئے جہازکاکیاحال ہواوہ سب کے سامنے ہے۔ بھارت نے جنگی طیاروں کے ذریعے جارحیت کی، دنیاکےسامنے ہے کہ بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کاکہاہے کہ بھارت میں ہٹلر کے پیروکار حکومت ہے۔ مودی حکومت نہرو کے نظریے سے بھی منہ موڑ چکی ہے۔ پاکستان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہےکہ کشمیر کاپرامن حل نکلے،وزیراعظم نے پہلی تقریرمیں بھارت سےمخلصانہ مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ خطے کےقدم امن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ خطے میں عالمی طاقتوں کے مفادات ہیں۔ مسئلہ کشمیرکاحل پاکستان کے مفاد میں ہے۔ ملک کے حالات پرخطےکے حالات اثر اندازہوں گے۔ بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں۔

Advertisement
پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ مسئلہ کشمیر کاحل ہمارا قومی مفاد ہے۔ہم آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہیں،کشمیرپراب دنیابھر میں بات ہونے لگی ہے۔ عالمی سربراہوں نے کشمیر کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کاکہناتھاکہ بھارت یہ کیسے سوچ سکتاہے کہ کشمیرپراس سے ڈیل ہوگی،72 سال سے کمشیرکازپر پیچھے نہیں ہٹےتو اب کیوں ہٹیں گے؟ کشمیر کیلئےآخری گولی، آخری سپاہی اور آخری سانس تک لڑیں گے۔کشمیرکی خاطرکوئی بھی قدم اٹھائیں گے۔

ترجمان پاک فوج کاکہناتھا کہ بھارت کشمیر کی جدوجہد آزادی کودہشت گردی قرار دینا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ بھارت چاہتاہےمقبوضہ کشمیرکی ڈیموگرافی ایسی بدلی جائےکہ مسلمانوں کاوہاں رہنامشکل ہوجائے۔ ہم کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ترجمان کاکہناتھا کہ پاکستانی میڈیانےمقبوضہ کشمیرکاایشو بہت اچھے طریقے سےاجاگر کیا۔ بھارت کے اپوزیشن لیڈر کومقبوضہ کشمیرکادورہ بھی نہیں کرنے دیاگیا۔ بھارت نہیں چاہتا پاکستانی فوج مغربی سرحد سے ہٹے۔ بھارت کواب ڈائیلاگ کی یک طرفہ پیشکش نہیں ہوگی۔

ترجمان پاک فوج نےعندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول پر کوئی اشتعال انگیزی ہوسکتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناتھاکہ پاکستان اوراسرائیل کےتعلقات سےمتعلق پروپیگنڈاکیاجارہاہے۔

Advertisement

اسرائیل کوتسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا پرمبنی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لگتا ہے تورا بورا بھلا دیا جہاں سے آپ دم دبا کر بھاگے تھے،افغانستان کوواضح پیغام
افغان طالبان اور بھارتی دہشتگردوں کی فائرنگ سے مادر وطن پر قربان شہداء کو محسن نقوی کا خراج تحسین
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ
افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا بیان سامنے آگیا
سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر