Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی سپریم کورٹ کافیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے،شاہ محمودقریشی

Now Reading:

بھارتی سپریم کورٹ کافیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے،شاہ محمودقریشی
پالیسی واضح

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے،بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلے سےکشمیریوں کا حوصلہ مزیدبلندہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نےبھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدالت بھی مودی حکومت کے اقدام سےخائف ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو ختم کیا جائے اور حالات کو معمول پر لایا جائے، اگر ایسا نہ کیا توبھارتی آئین ناپید ہوجائے گا۔

وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ بھارتی حکومت تمام عالمی قوانین کوپامال کررہی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ہرمحاذ پر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھاتا رہےگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ نئی دلی کی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی ۔ جس کے دوران عدالت نے مودی حکومت کو الٹی میٹم دیتےہوئے مقبوضہ کشمیر میں حالات کوجلد از جلدمعمول پر لانے اور کرفیوختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مودی سرکار کے اقدام کو غیرآئینی اور غیرجمہوری قرار دیاہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نےحکومت کومقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹانے کا حکم دیتےاور معمولات زندگی بحال کرنے کا آرڈر جاری کرتے ہوئے کانگریس رہنما فارق عبداللہ کی رہائی کی درخواست پر بھی جموں و کشمیرحکومت کونوٹس جاری کئے ہیں۔

بھارتی عدالت نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت بھی دی ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو وہ خود بھی مقبوضہ وادی کا دورہ کریں گے۔

خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے غلام نبی آزاد کومقبوضہ جموں و کشمیر کادورہ کرنے کی اجازت دی ہے تاہم انہیں وہاں ریلی نکالنے یاتقریر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر